Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈاکٹر فرزانہ کوکب بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو کی چیئرپرسن تعینات

ڈاکٹر فرزانہ کوکب کو بہاءالدین ذکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو کی چیئرپرسن مقرر کر دیا گیا ہے، ان کے پیش رو ڈاکٹر ممتاز کلیانی 31 اگست کو ریٹائر ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا : طالبہ پر جملے کسنے پر چیئرمین شعبہ اردو کو “اظہار ناراضگی” کا نوٹس

رجسٹرار آفس کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے یونیورسٹی ایکٹ 1975 میں دئیے گئے اختیارات کے مطابق ڈاکٹر فرزانہ کوکب کو یکم ستمبر سے شعبہ کی چیئرپرسن کے طور پر فرائض سنبھالنے کی ہدایت کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں ناانصافی کی داستان، اسسٹنٹ پروفیسر کا احتجاج

ڈاکٹر فرزانہ کوکب اس وقت شعبہ اردو میں گریڈ 20 میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر تدریسی فرائض انجام دے رہی ہیں، وہ نقاد اور تخلیق کار ہیں ۔
ان کی دو تصانیف اور کئی تحقیقی اور تنقیدی مقالے ملکی و بین الاقوامی تحقیقی جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔ ان کے کئی ادبی مضامین بھی پاکستان اور بھارت کے اخبارات اور ادبی جرائد میں چھپ چکے ہیں ۔

ڈاکٹر فرزانہ کوکب یکم ستمبر سے بطور چئیر پرسن شعبہ اردو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button