Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : ڈاکٹر حامد بزوٹا کے صدر منتخب ہوگئے

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ٹیچرز ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ میں منعقد ہوا ۔

اجلاس میں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور بزوٹا جنرل باڈی کے تمام ارکان نے شرکت کی، اور نئے عہدیدان کے انتخاب کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔

جنرل باڈی نے متفقہ طور پر ڈاکٹر حامد منظور(شعبہ بائیوٹیکنالوجی) کو بزوٹا کا صدر، ڈاکٹر سید شاہد بخاری (شعبہ سیاسیات) نائب صدر، ڈاکٹر خاور نوازش(شعبہ اردو) جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر جویریہ عباس(شعبہ آئی ایم ایس) جوائنٹ سیکرٹری، ڈاکٹر رشید احمد(شعبہ معاشیات) فنانس سیکرٹری اور ڈاکٹر احسن بھٹی(شعبہ ابلاغیات) کو انفارمیشن سیکرٹری منتخب کیا۔

بزوٹا کی مجلسِ عاملہ کے لیے متفقہ طور پر پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ (شعبہ سٹیٹ)، پروفیسر ڈاکٹر نجم الحق (شعبہ کیمیا)، پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد (شعبہ فلاحت)، پروفیسر ڈاکٹر نعمان عباسی (شعبہ آئی ایم ایس)، پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ کوثر(شعبہ کامرس)، پروفیسر ڈٖاکٹر عمران جاوید (شعبہ ریاضی)، پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار ملک (شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ)، پروفیسر ڈاکٹر عارف سیال (شعبہ ماحولیات)، ڈاکٹر عامر عباس شیرازی (شعبہ ٹیکسٹائل انجینئرنگ)، ڈاکٹر احمد شہزاد (شعبہ سٹیٹ)، ڈاکٹر سعادت مجید (شعبہ کیمیا)، ڈاکٹر فاطمہ فاروق (شعبہ معاشیات)، ڈاکٹرآسیہ ذوالفقار (شعبہ ایجوکیشن)، ڈاکٹر خضر عباس (شعبہ فارمیسی)، ڈاکٹر احمد نعیم شہزاد (شعبہ فلاحت)، ڈاکٹر میاں محمد اویس (شعبہ ویٹرنری سائنسز)، ڈاکٹر حسیب کھر (شعبہ فلاحت)، ڈاکٹر ریحان گیلانی (شعبہ کیمیا)، ڈاکٹر نبیل اعجاز (شعبہ ویٹرنری سائنسز)، ڈاکٹر رقیہ صفدر باجوہ (شعبہ عمرانیات)، ڈاکٹر یاسر علی سیال (شعبہ تاریخ)، ڈاکٹر محمد امجد (شعبہ ویٹرنری سائنسز)، ڈاکٹر اکبر علی قریشی (شعبہ مکینکل انجینئرنگ)، ڈاکٹر مستنیر افضل لودھی (شعبہ انگریزی) اور ڈاکٹر ساجد طفیل (شعبہ آئی ایم ایس) کے ناموں کی منظوری دی گئی۔

جنرل باڈی اراکین نے نئے منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی، اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ بزوٹا جامعہ زکریا ملتان کی ترقی اور اساتذہ کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ کی طرح بھرپور انداز میں کوشاں رہے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button