Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : ڈاکٹر خاور نوازش کو ڈائریکٹر سنٹر فار ٹرانسلیشن تعینات کر دیا گیا

زکریا یونیورسٹی ملتان نے “مرکزِ ترجمہ و بین الثقافتی مطالعات” کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر خاور نوازش کو پہلا ڈائریکٹر تعینات کر دیا۔

اس سنٹر کے قیام کے لیے تحریک کا آغاز دو سال پہلے ہوا جب شعبہ اردو نے "ترجمہ اور بین الثقافتی مطالعات” کے عنوان سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا، اس بین الاقوامی کانفرنس میں دنیا کے دس ممالک کے ایک سو سے زائد محققین اور مترجمین نے گفتگو کی تھی۔

اختتام پر کانفرنس کی سفارشات کے ساتھ جامعہ زکریا میں ایک مرکزِ ترجمہ و بین الثقافتی مطالعات کے قیام کی قرارداد بھی منظور کی گئی تھی۔
اس منصوبے کے تحت شعبہ اردو کی بورڈ آف سٹڈیز اور بورڈ آف فیکلٹی سے اس سنٹر کے قیام کی منظوری لی گئی۔

بعد ازاں یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل اور سنڈیکیٹ سے منظوری کے بعد نومبر 2023ء کو یونیورسٹی سینیٹ کے اجلاس میں چانسلر/ گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمان کی صدارت میان اس مرکز کی متفقہ طور پر منظوری دی تھی۔ یہ مرکز قومی اور بین الاقوامی زبانوں کے باہمی اشتراک اور تراجم کے سلسلے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

اس مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خاور نوازش شعبہ اردو میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں، وہ آٹھ کتابوں اور پچاس سے زائد تحقیقی مقالات کے مصنف ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی اردو نصاب ساز کمیٹی کے رکن اور ایمرسن یونیورسٹی، غازی یونیورسٹی اور لیہ یونیورسٹی کے بورڈ آف سٹڈیز کے ممبر ہیں۔

ڈاکٹر خاور نوازش گزشتہ پانچ سال سے تحقیقی مجلہ “جرنل آف ریسرچ” اردو کے مدیر ہیں۔ وہ یونیورسٹی کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے سیکرٹری بھی رہے۔ ۲۰۱۶ء میں انھیں ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے ملک بھر سے بہترین نوجوان محقق کے ایوارڈ سے نواز۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button