Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پروفیسر ڈاکٹر مظہر ایاز نے چولستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھال لیا

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مظہر ایاز نے وائس چانسلر چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور کا چارج سنبھال لیا، وہ اس سے پہلے چیئرمین پیراسائٹولوجی، ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز پریزیڈنٹ سپورٹس اور پرو وائس چانسلر چولستان یونیورسٹی کے فرائض بھی سر انجام دے رہے تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر سجاد خان نے وی سی کا چارج پروفیسر ڈاکٹر مظہر ایاز وائس چانسلر چولستان یونیورسٹی کو دیا، اس سے پہلے ڈاکٹر مظہر ایاز بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ویٹرنری سائنس میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر کام سر انجام دے چکے ہیں، اور نیک خواہشات کا اظہار کیا پروفیسر ڈاکٹر مظہر ایاز صاحب نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ہم سب مل کر خوب محنت نیک نیتی اور ایمانداری سے چولستان یونیورسٹی کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، اور قوم و ملک کی ترقی میں اضافہ کریں گے۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد مظہر ایاز نے تمام ڈینز، چیئرمین اور ڈائریکٹرز کا شکریہ ادا کیا، اور اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے ادارہ ، تمام فیکلٹیز اور ملازمین کی توقعات پر اللہ کی رحمت سے پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button