Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈاکٹر محمد علی شاہ غازی یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر تعینات

زکریا یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ کو ایک اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا ایڈیشنل چارج دےدیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر محمد علی شاہ کو غازی یونیورسٹی، ڈیرہ غازی خان کا اضافی چار ج دینے کا فیصلہ کرلیا گیاہے، جس کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔

ڈاکٹر محمد علی شاہ واحد وائس چانسلر ہیں، جو 5 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر بن گئے ہیں، اس سے قبل انہوں نے گورنمنٹ کالج فیصل آباد کی وی سی شپ کی، اس دوران یونیورسٹی آف جھنگ کا اضافی چارج بھی دیاگیا، جس کے بعد قائد اعظم یونیورسٹی میں فرائض سر انجام دئے، اس کے بعد زکریا یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر بنادیے گئے۔

اب ان کو ڈی جی خان یونیورسٹی کا اضافی وائس چانسلر شپ کا چارج بھی دے دیاگیاہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button