Breaking NewsEducationUncategorisedتازہ ترین
جامعہ زکریا : پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ افضل ڈیپارٹمنٹ آف فارما سیوٹیکل کیمسٹری، فیکلٹی آف فارمیسی کی چیئرپرسن تعینات
وائس چانسلر بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ افضل کو ڈیپارٹمنٹ آف فارما سیوٹیکل کیمسٹری، فیکلٹی آف فارمیسی کی چیئرپرسن تعینات کردیا، انہوں نے اپنے عہدے کا چارج لے کر ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کردیں۔
پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ افضل کو چیئرپرسن تعینات ہونے پر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر اور دیگر اساتذہ کرام اور سٹاف نے مبارکباد دیز اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ افضل فیکلٹی آف فارمیسی کے بانی چیئر مین و سابق ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل کی صاحبزادی ہیں ،پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل نے 24سال تک شعبہ فارمیسی بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کےچیئرمین اور ڈین کے طور پر خدمات انجام دیں، اور جنوبی پنجاب میں شعبہ فارمیسی کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں.