Breaking NewsEducationتازہ ترین
ملتان : سول لائنز کالج کے پروفیسر کو بڑی ذمے داری مل گئی
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سول لائنز ملتان کے سربراہ شبہ کیمسٹری ڈاکٹر طارق شہزاد ایم ڈی کیٹ اور ای کیٹ سلیبس ریویو کمیٹی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے ممبر نام زد کردئیے گئے۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور سے نامزدگی کے موقع پہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج سول لائنز ملتان کے پرنسپل ڈاکٹر ضیاء احمد کا کہنا ہے کہ یہ نہ صرف کالج کے لیے بلکہ پورے جنوبی پنجاب کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
ڈاکٹر ضیاء احمد نے اس موقع پر ڈاکٹر طارق شہزاد کو مبارکباد کے ساتھ ساتھ تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیا، ڈاکٹر طارق شہزاد نے اس موقع پہ کہا کہ طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر کرنے کے لیے معاونت کرتے رہیں گے۔