پہلے پروفیشنل باکسنگ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے
پاکستان باکسنگ کونسل کی نگرانی میں ایکٹیویٹڈ پروموشن کے زیراہتمام پہلے پروفیشنل باکسنگ مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔
پاکستان کی پہلی پروفیشنل باکسنگ پروموٹر مس بختاور اس ایونٹ کی چیف کوآرڈی نیٹر تھیں۔
نتائج کے مطابق ایکٹی ویٹڈ پروموشن پروفیشنل باکسنگ کے سلسلے میں چار فائٹ کروائی گئیں ۔
سپر بینٹم کیٹیگری میں محمد شہباز اور محمد اسماعیل کا مقابلہ برابر قرار دیا گیا ۔
فیدر ویٹ کیٹیگری میں محمد اسامہ فاروق نے محمد عدنان کو شکست دے دیسپر لائٹ کیٹیگری میں محمد علی نے طلحہ غفار کو ہرادیا ۔
سپر مڈل ویٹ کی آخری فائٹ میں محمد ظلال حیدر نے ساجد علی کو تھرڈ راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔
ان مقابلوں میں آفیشل ریفری کے فرائص زید اور سبغت اللہ خان نے انجام دیئے۔
ججز پینل رحمان سعید خان۔ محمد کاشف بلال۔ مسلم احمد خان۔ آفتاب خان پر مشتمل تھا۔
ایونٹ انسپکٹر محمد جاوید بلوچ کو مقرر کیا گیا۔
ایونٹ کے اختتام پر چیف کو آرڈی میٹر مس بختاور نے پاکستان باکسنگ کونسل کے جنرل سیکرٹری کلیم احمد آزاد ۔پی بی سی میڈیکل بورڈ کے چئیرمین نعیم احمد آزاد پی بی سی رنگ آفیشلز چئیرمین محمد جاوید بلوچ کے ہمراہ کیش ایوارڈز تقسیم کیے