Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمپلائز یونین ملتان بورڈ کے صدر کی گرفتاری پر احتجاج میں شدت آگئی

صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان اور چیئرمین پنجاب بورڈز ایمپلائز فیڈریشن ملک نثار احمدکے خلاف تھانہ سیتل ماڑی میں درج کی گئی جھوٹی اور بےبنیاد ایف آئی آر کے خلاف ملتان بورڈ کے علاوہ پنجاب بھر کے تمام بورڈز کے ملازمین نے شدید احتجاج کیا ۔

اسی سلسلہ میں ملتان بورڈ میں جنرل باڈی کا اجلاس زیر صدارت سینئر نائب صدر محمد یونس صدیقی منعقد ہوا ،جس میں ملتان بورڈ کے تمام ملازمین اور آفسران نےشرکت کی ۔

اجلاس میں بورڈ ملازمین کے علاوہ خالد جاوید سنگیھڑا صدر ایپکا پاکستان و چیئرمین اگیگا پنجاب، ملک صفدر حسین صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن بی زیڈ یو ملتان، ریاض احمد آصف صدر ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹر و پرنسپل ایسوسی ایشن ملتان، راؤ قمر اقبال صدر سنیئر سٹاف ایسوسی ایشن ملتان ، غلام قاسم بھٹہ سیکرٹری جنرل ایپکا ملتان ڈویژن ، محمد اسلام قرشی سیکرٹری جنرل ایپکا ملتان ڈسرکٹ ملتان نے شرکت کی۔

اس موقعہ پر مقررین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک نثار احمد کی گرفتاری ملتان انتطامیہ کا بھونڈا اقدام ہے، ہم اس پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہے، اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک نثار احمد کو فوری رہا کیا جائے، ورنہ ہم اس کے خلاف اس تحریک میں مکمل شمولیت اختیار کریں گئے، اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہے کہ ملک نثار احمد کو فورا رہا کیاجائے اور اس پر ہونے والی جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آر کو خارج کیا جائے۔

سینئر نائب صدر محمد یونس صدیقی کہا کہ تعلیمی بورڈز 1976ء کے ایکٹ کے مطابق وجود میں آئے تھے جس کی منظوری اس وقت کی اسمبلی نے دی تھی، اور نگران حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ وہ اس بورڈ ایکٹ کو ختم کریں، اس کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ وہ تعلیم دشمنی کر تے ہوئے بورڈز کی خودمختاری کو ختم کر کے بورڈز کو ختم کرے۔

اگر نگران حکومت نے بورڈ کی خود مختاری کرنے کے حوالے سے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تواس کے خلاف تمام بورڈ احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے۔

ڈاکٹر حافظ فدا حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام بورڈ ملازمین متحد ہے اور بورڈ کی خود مختاری کو ختم کرنے کا فیصلہ نگران حکومت نے واپس نہ لیا تو اس کے خلاف یہ تحریک جاری رہے گئی، اور تحریک میں بورڈ آفسران بھی آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے گیے۔

مجاہد حسین بلوچ نے کہا کہ یہ قوم کے نونہالوں ،معصوم طلباو طالبات کے مستقبل کا معاملہ ہے اگر نگران حکومت باز نہ آئی تو اس کے خلاف یہ تحریک جاری رہے گئی، اور ملتان بورڈ کی جنرل باڈی نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا ہے کہ ملک نثار احمد کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کو فورا واپس لیا جائے۔

ملک نثار احمد کو فوری طور پر رہا کیاجائے، ورنہ ملک نثار احمد کی رہائی تک ملتان بورڈ سمیت پنجاب کے دیگر بورڈز میں شدید احتجاج ( قلم چھوڑ ) ہرتال جاری رہے گی۔

اس موقعہ پر شیخ عمران حسین ، محمد الیاس نوناری، مہر محمد اکبر، جواد نعیم بھٹی ،احسان الہی گجر، ملک محمد رمضان، محمد تیمور، سید باقر حسین، حافظ محمد یحیی خان، حضور بخش اور دیگر بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button