Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی فائرنگ سے گونج اٹھی، ملزم موقع سے فرار

گزشتہ روز پی ایس ایف کے دو گروپوں میں صلح کے لئے جرگہ ہونا تھا دونوں گروپ جعفر کنٹین پر بیٹھے تھے کہ ایک آوٹ سائیڈر احمد بٹ جس کا تعلق سیلمان گروپ سے ہے نے پستول نکال کر ہوائی فائرنگ شروع کردی، جس پر مجیب گجر جو گیلانی لا کالج کا سٹوڈنٹ ہے نے بھی ہوائی فائرنگ کردی اور نعرے بازی شروع کردی، جس خوف وہراس پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : لڑائی جھگڑوں اور فائرنگ کیس میں ملوث طلباء کو بچانے کےلئے اساتذہ اور سیاسی افراد سرگرم

سلیمان گروپ میں سلیمان، مجیب گجر ، احسن خاکوانی ، دانیال نیازی، مسلح کلاشنکوف ، احمد سدوزئی ، طیب قریشی شامل تھے جبکہ ثنا اللہ گروپ میں عبداللہ بابر، فیصل ڈھلوں ، مہر نوید غضنفر اور 15 نامعلوم افراد شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی میں جھگڑے نہ رک سکے ؛ وائس چانسلر بھی تشدد پر اتر آئے ، دو طلباء زخمی

فائرنگ کی آواز سن کر سیکورٹی شفٹ انچارج خالد حسین ، محمد جبران موقع پر پہنچے تو سلیمان گروپ کے لڑکے گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، اور کارروائی شروع کردی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button