پی ایس ایل 8: جعلی ٹکٹوں کی فروخت نہ رک سکی

ملتان تھانہ کینٹ پولیس نے پی ایس ایل کی جعلی ٹکٹیں فروخت کرنے والے دو لڑکوں کو پکڑ کر بھاری تعداد میں جعلی ٹکٹیں برآمد کر لیں، سیاسی شخصیت کی مداخلت پر لڑکوں کو چھوڑ دیا گیا۔
اسٹیڈیم میں کافی تعداد میں ایسے شائقین کو داخلے سے روک دیا گیا جن کے پاس جعلی ٹکٹیں برآمد ہوئیں تھی۔
ویڈیو ملاحظہ فرمائیں ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تھانہ کینٹ پولیس کو مخبری ہوئی کہ دو لڑکے پاکستان سپر لیگ کی جعلی ٹکٹیں فروخت کر رہے ہیں، جس پر پولیس نے اپنے مخبر انس سے ٹکٹیں خرید کروائیں جو کہ کی چیکنگ پر جعلی نکلیں ۔
اس پر تھانہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے احمد رضا اور اسماعیل رضا نامی لڑکوں کو پکڑ لیا، اور بھاری تعداد میں جعلی ٹکٹیں بھی برآمد کر لیں۔لڑکوں کو تھانہ کینٹ لایا گیا تو اس دوران مبینہ طور پر ایک اہم سیاسی شخصیت کی مداخلت پر لڑکوں کو تھوڑے تھوڑے وقفہ بعد چھوڑ دیا گیا۔
مذکورہ واقعہ پولیس حکام کے نوٹس میں بھی لایا گیا ہے جس پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔