Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل 9:- افتتاحی تقریب، قذافی اسٹیڈیم روشنیوں سے جگمگا اٹھا

رنگ و نور کی برسات ، شرکاء کا جوش و خروش عروج پر مقامی فنکاروں اور گلو کاروں کی پرفارمنس نے شائقین کرکٹ کو جھومنے پر مجبور کردیا

لاہور:- پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ جس میں شایقین کرکٹ اور پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں سے آئے شہریوں نے شرکت کی۔

تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا ،جس سے قذافی اسٹیڈیم روشنی میں نہا گیا،اور مقامی فنکاروں ، گلوکاروں کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا،جس پر حاضرین نے دل کھول کر داد دی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے سے ہوا، قومی ترانہ بجا یا گیا۔اس موقع پر پی ایس ایل کے سیزن 9 کے لئے خصوصی تیار کردہ گانا بھی پیش کیا گیا، جسے معروف سنگر علی ظفر، آئمہ بیگ نے پیش کیا۔

افتتاحی تقریب میں شرکاء کی بھاری موجودگی کے باعث اسٹیڈیم میں تل دھر نے کی جگہ موجود نہ تھی، جس کے باعث اسٹیڈیم کے دروازے بند کرنے پڑے ۔

تقریب میں پی ایس ایل میں شامل تمام ٹیمز،اس میں شامل کھلاڑیوں،اور ٹیم آفیشلز بھی اپنی ٹیم کی کٹ پہن کر شریک ہوئے۔
اس موقع پر چیئر مین پی سی بی آفیشلز بھیموجود تھے۔

نامزد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب لاہور کے شہریوں کے لئے ایک تحفہ ہے۔ دبئی سے شروع ہنے والے سفر کا پڑاؤ ملتان سے ہوتے ہوئے لاہور میں ڈالا ہے، جس کا اگلا اسٹیشن کوئٹہ اور پشاور ہوگا۔

جنوبی پنجاب بالخصوص ملتان کی نمائندگی کے لئے "ملتان سلطان”کی ٹیم بنائی گئی، جسے خطے کے نوجوانوں نے اپنی صلاحیتوں
کے اظہار کے لئے اس کو بطور” پلیٹ فار م” استعمال کیا، اور جس نے اب تک اچھی کرکٹ پیش کی،اور امید ہے کہ مستقبل میں یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button