Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

8 ماہ پہلے ایک آدمی نے حکومت گرا کرجو ظلم کیا وہ دشمن بھی نہیں کرسکتا: عمران خان

گورنر ہاؤس پنجاب کے سامنے پی ٹی آئی نے احتجاج کیا ، اور سابق وزیراعظم عمران خان نے مظاہرین سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کیا۔

عمران خان نے کہا کہ 8 ماہ پہلے ایک آدمی نے ہماری حکومت گرا کرجو ظلم کیا وہ کوئی دشمن بھی نہیں کرسکتا، ملک دلدل میں پھنستا جا رہا ہے، عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ، ادارے، بیوروکریٹس سب سےکہتا ہوں جلد الیکشن نہ کرائے گئے تو ملک ہاتھ سےنکل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گندی ویڈیوز اورآڈیوز اس لیےنکالی جا رہی ہیں تاکہ ہم چوروں کو قبول کرلیں، آٹھ ماہ میں کوئی چیز بہتر نہیں ہوئی، دہشتگردی بھی بڑھ گئی، بنوں میں کامیاب آپریشن کرنےوالے ضرار کمپنی کے کمانڈوز کو سلام پیش کرتا ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ 70 سال میں قوم کو اس طرح اندھیرے میں جاتے نہیں دیکھا، ہمارا ملک دلدل میں پھنستا جا رہا ہے، ہماری دو صوبوں میں حکومت ہے، 66فیصد حصےمیں ہماری حکومت ہے، اس کے باوجود الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں کیوں کہ ملک میں جلدی الیکشن نہ کرائے گئے تو ملک سب کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری جوحکومت گرائی گئی اس دور میں سب سے زیادہ گروتھ ریٹ تھا، اس حکومت کو ایک آدمی نےگرایا، میں سب اداروں سےبات کر رہا ہوں، اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ سے بات کر رہا ہوں، یہ سب کی جنگ ہے سوائے ان لوگوں کے جن کے پیسے باہر پڑے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ایک آدمی نے دشمنی کی ہے، قوم ایک ہی پیغام دے رہی تھی کہ چوروں کے ٹولے کو قبول نہیں کررہے، 70 فیصدپاکستانی کہتے ہیں مسائل کا حل صاف شفاف الیکشن ہیں، ایک آدمی فیصلہ کر بیٹھا تھا کہ اس پارٹی کو ختم کرنا ہے، ایک آدمی فیصلہ کر بیٹھا تھا کہ عمران خان کو ختم کرنا ہے، نااہل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے باوجود ضمنی الیکشن ہم جیت رہے تھے، پھر فیصلہ کیا گیا کہ مجھے مار کر ہٹایا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں ہٹاکر چوروں کو بٹھادیا گیا جس کے بعد ہمیں برابھلا کہنے والے بھی چوروں کو دیکھ کر ہمارے ساتھ کھڑے ہوگئے۔ ہم سے ایسےدشمنی کی گئی جیسےہم غدار ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ملک میں ٹیکس کلیکشن کم ہوتی جارہی ہے، کورونا کے باوجود انڈسٹری اوپر آرہی تھی، ٹیکسٹائل انڈسٹری کی وجہ سے ایکسپورٹ بڑھی، آج فیکٹریاں بند ہورہی ہیں، مزدور بے روزگار ہورہے ہیں، ڈالر کم آرہے ہیں، قرضے بڑھتے جارہے ہیں، خوف ہے کہ قرضوں کی قسطیں ادا کرنے کیلئے ڈالر نہیں، کسی طبقے کو روشنی نظر نہیں آرہی، امید ختم ہوگئی ہے، ساڑھے 7 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button