Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پی ٹی آئی کا استعفوں کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی کے بجائے سپریم کورٹ جانے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں پیش نہ ہونے ،اور استعفوں کی منظوری کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف استعفوں کی منظوری کے لیے سپریم کورٹ سے ہی رجوع کرے گی۔

شبلی فراز کا کہنا تھاکہ حکومت نے جلد بازی میں اجلاس بلا کر سازشی ذہنیت کا مظاہرہ کیا، حکومت نے ایک روز اجلاس ملتوی کر کے عجلت میں اجلاس طلب کیا، حکومتی حکمت عملی سازشی ذہنیت کی عکاس ہے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کل 22 دسمبر کو شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے ، اور اس حوالے سے خبر سامنے آئی تھی کہ پی ٹی آئی کے 123 ارکان اسمبلی اسپیکر کے سامنے پیش ہوکر استعفے منظور کرنے کا کہیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button