Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پی ٹی آئی کا سائفر کے معاملے کو مزید شدت سے آگے بڑھانے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے سائفر کے معاملے کو مزید شدت سے آگے بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین عمران خان کی زیرِ صدارت زمان پارک میں مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں عمر سرفراز چیمہ، مونس الہٰی، راجہ بشارت، مصدق عباسی و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں عام انتخابات، اعظم سواتی تشدد کیس اور ارشد شریف قتل کیس سمیت سائفر کے معاملے کو مزید شدت سے آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

اس سلسلے میں عوامی سطح، الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پر معاملات کا پرچار زور و شور سے کیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی حلقوں میں پارٹی بیانیے کو گھر گھر پہنچائیں گے، ملک میں ہوشربا مہنگائی اور حکومتی ناکام معاشی پالیسیوں کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی نے حکومت کے خلاف جاری تحریک کو یوسی کی سطح پر لے جانے کا فیصلہ کیا۔

حقیقی آزادی مارچ پنڈی کے لیے پنجاب بھر کی یوسی کو ٹاسک دیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کو عام انتخابات پر مجبور کرنے کے لیے عوامی دباؤ مزید بڑھایا جائے گا، راولپنڈی میں 15 سے 20 لاکھ لوگ لانے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، کمیٹیوں کی کارکردگی کی رپورٹ عمران خان کو روزانہ کی بنیاد پر دی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button