Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

چار روزہ پنجاب بیڈمنٹن چیمپئن شپ اختتام پذیر

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان ، ڈسڑکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام پنجاب بیڈمنٹن ایسوسی ایشن اور ڈی ایچ اے ملتان تعاون سے سپورٹس جمنیزیم ملتان میں جاری چار روزہ پنجاب بیڈمنٹن چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔

آخری دن مینز اور وومن سنگل اور ڈبل جبکہ انڈر 13بوائز کا فائنل کھیلے گئے۔

شاہزیب شبیر فیصل آباد اور مس کنزالایمان راولپنڈی نے مین سنگل اور وومن سنگل کا ٹائٹل جیتا۔

زین سبحانی لاہور نے انڈر 13بوائز سنگل پنجاب بیڈمنٹن چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ مینز ڈبل میں زین علی اینڈ برہان یاسین لاہور نے ٹائٹل جیتا جبکہ وومنز ڈبل میں کنزالایمان راولپنڈی اور ملتان کی شازیہ اسحاق نے کامیابی حاصل کی۔

اس موقع پر سپورٹس جمنزیم ملتان کی جگمگاتی روشنیوں میں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی کمشنر ملتان انجینئر عامر خٹک تھے۔جبکہ رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان، ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف ۔سیکرٹری پنجاب بیڈ منٹن ایسوسی ایشن طیب سہیل۔صدر ملتان بیڈمنٹن ایسوسی ایشن۔میاں محمد جہانگیر۔سیکرٹری محمد اکرم۔نور خان قیصرانی ٹی ایس او صدر ملتان۔محمد انیس خان ڈسٹرکٹ کوچ ملتان ۔صبا حبیب جمنیزیم انچارج بھی موجود تھے۔

رانا ندیم انجم نے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر ملتان کی خصوصی کاوشوں سے پنجاب لیول پر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا انتظام کیا گیا ، جس میں پنجاب کے 36 اضلاع کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی، جو کہ آج بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوگئی ہے۔ مستقبل میں بھی کمشنر ملتان کی سربراہی میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان اس طرح کے مقابلہ جات منعقد کراتا ریے گا۔

فاروق لطیف نے کہا کہ ملتان آمد پر تمام مہمان کھلاڑیوں اور آفیشلز کے تہہ دل سے مشکور ہیں، جن کی آمد سے اس چیمپئن شپ کو چار چاند لگ گئے۔

طیب سہیل نے کہا کہ معزز مہمان خصوصی ٹیکنیکل کمیٹی اور تعاون کرنے والے اداروں کے شکر گزار ہیں کہ جن کے تعاون سے ایک بہترین ایونٹ کا انعقاد ہوا۔

کمشنر ملتان انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ پنجاب بیڈمنٹن چیمپئن شپ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئی ہے۔ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن ملتان ، پنجاب بیڈمنٹن ایسوسی ایشن، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان اور ڈی ایچ اے ملتان کی یہ خصوصی کاوش قابل داد ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ملتان میں نیشنل لیول پر بیڈ منٹن کے ٹورنامنٹس منعقد کروائے جائیں گے تاکہ ہمارے کھلاڑی بہترین صحت مندانہ ماحول میں پرجوش مقابلوں سے شائقین کو لطف اندوز کر سکیں۔

تقریب کے آخر میں جیتنے والے کھلاڑیوں، آفیشلز، ٹیکنکل سٹاف، مہمانان گرامی کو خصوصی انعاما، شیلڈز اور اسناد دی گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button