انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 20 مئی سے شروع ہوں گے،جس کےلئے گزشتہ روز سنگل فیس کے ساتھ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی ،جس میں توسیع کردی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ ، پارٹ سیکنڈ، کمبائنڈ پہلا سالانہ امتحان 2023 کے داخلہ فارمز آن لائن کرنے اور فیس جمع کرانے کا ریوائزڈ شیڈول جاری کردیا ہے ،جس کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ 13مارچ تک فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
دوگنی فیس کے ساتھ 21مارچ تک جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ 28 مارچ تک فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں ، داخلہ فارمز تین گنا فیس معہ 500 روپے یومیہ جرمانہ کے ساتھ امتحان شروع ہونے 10 دن پہلے تک آن لائن کر کے جمع کروائے جا سکتے ہیں ۔
بعد ازاں داخلہ فارمز چیئرمین کی منظوری کے بعد آن لائن ہو سکیں گے۔