Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ایجوکیشن بورڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اجلاس آج طلب

ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک نثار احمد کے مطابق ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا کی میزبانی میں اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ۔

ایجنڈا میں دو نکات کو خاص اہمیت دی گئی ہے، جس کے مطابق پنجاب بورڈ ایکٹ میں پنجاب حکومت کی طرف سے آرڈینینس کے ذریعے ترمیم ، پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کی خود مختاری اور بنیادی سٹرکچر کا معاملہ اور اب تک ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے کی گئی کاوش پر تبادلہ خیال اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ تعلیمی بورڈز کے ملازمین کیلئے الاؤنس کے معاملہ پر بھی سیر حاصل گفتگو کی جائے گی۔
اجلاس میں کسی بھی فاضل ممبر کی طرف سے پیش کیے گئے معاملہ پر بھی غوروخوض کیا جائے گا۔

اجلاس کیلئے مدعو کیے گئے ممبران کو صبح گیارہ بجے سے پہلے سرگودھا تعلیمی بورڈ پہنچے کیلئے کہا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button