Breaking NewsEducationتازہ ترین
میٹرک کے امتحانات کے لئے داخلہ فارم جمع کروانے مدت میں توسیع کردی گئی
میٹرک کے سالانہ امتحان 2024 کےلئے داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 12دسمبر مقرر کی گئی تھی، گزشتہ روز بورڈز میں امیدواروں کی لمبی قطاریں لگی رہیں، اور بورڈز کا انٹرنیٹ سسٹم بھی بیٹھ گیا۔
جس پر امیدواروں نے احتجاج بھی کیا اور مطالبہ کیا کہ تاریخ میں توسیع کی جائے یا فارم جمع کرانے کا وقت بڑھایا جائے، جس پر سہ پہر کے اوقات میں پی بی سی سی نے آخر کار تاریخ میں توسیع کردی ۔
جس کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 دسمبر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ 5جنوری مقرر کی گئی ہے، جبکہ تین گنا فیس کے فارم 13جنوری مقرر کی گئی ہے ۔