Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

میٹرک کے امتحانات سر پر پہنچ گئے، بورڈز حکام کو عملے کی کمی کا سامنا

صوبے بھر میں میٹرک کے امتحانات یکم اپریل سے شروع ہورہے ہیں، جن کےلئے تیاریاں شروع کرد گئیں ہیں ۔

مگر عملے کی کمی نے بورڈز حکام کی نیندیں اڑادی ہیں، اساتذہ مردم شماری میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے تاحال ڈیوٹیاں نہیں لگائی جاسکیں۔

سکول ایجوکیشن نے تمام اتھارٹیز کو امتحان کی نگرانی کیلئے عملہ مہیا کرنے کی ہدایت کر دی ہے، امتحانات کی ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کو سکولوں میں حاضر تصور کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں محکمہ سکول ایجوکیشن نے مانیٹرینگ ڈپارٹمنٹ کو بھی مراسلہ جاری کردیا ہے۔

بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ عملے کی قلت ہے، لیکن پرائیویٹ نگران ضرورت پڑنے پر تعینات کیے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button