Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف کے 25 ہونہار طلباء منتخب

سندر سٹیم سکول کے بین الاقوامی معیار کی تعلیم پر مفت آن لائن کورس کے لیے پاکستان کے ہزاروں طلباء میں سے پیف کے 25 ہونہار طلباء منتخب ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ورچوئل یونیورسٹی، سندر سٹیم سکول کے باہمی اشتراک سے ان طلبا ء کو آن لائن کورسز پر تعلیم دے گی، اِن آن لائن کورسز کے لیے پاکستان بھر سے ہزاروں طلباء نے درخواستیں جمع کروائیں، جن میں مقابلے کے لیے 5 ہزار طلباء کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔

پورے پاکستان سے 5 ہزار طلباء میں سے 335طلباء کا حتمی انتخاب کیا گیا جن میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 25 ہونہار طلباء بھی شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ پیف پارٹنرز اور اساتذہ کی محنت اور لگن کا ثبوت ہے کہ پاکستان بھر کے ہزاروں طلبا ء میں پیف کے 25 ہونہار طلباء بین الاقوامی معیار کی تعلیم پر آن لائن کورس کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ان طالب علموں کو سندر سٹیم سکول کی جانب سے کورس کی تکمیل کے لیے لیپ ٹاپ اور انٹر نیٹ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ آن لائن کورسز کے دوران کسی بھی طلباء کو کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

یہ طلباء انگریزی، ریاضی اور کمپیوٹر سائنس مضامین پر بین الاقوامی معیار کی تعلیم ورچوئل یونیورسٹی کے آن لائن پلیٹ فارم سے حاصل کر سکیں گے۔ آن لائن کورسز کا دورانیہ تین سال ہو گا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ان مضامین پر تعلیم حا صل کر کے یہ طلباء بہترین یونیورسٹیوں میں با آسانی داخلہ لے سکیں گے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ آن لائن کورسز کے دوران طلبا و طالبات اپنی باقاعدہ تدریسی تعلیم بھی جاری رکھیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button