Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیف نے سکول انفارمیشن سسٹم میں کیمپس انفارمیشن کاحصہ شامل کردیا
جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے ساتھ ساڑھے سات ہزار سے زائد سکول منسلک ہیں۔
ان میں سے بہت سے سکولوں کے ایک سے زائد کیمپس ہیں، اب ان سکولوں کو کیمپس کی بنیاد پر بچوں کا ریکارڈ مہیا کرنے کی سہولت دی جارہی ہے۔
اس لئے ایسے تمام سکول جن کے ایک سے زائد کیمپس ہیں، وہ پہلے اور دوسرے کیمپس کا ڈیٹا سس پر مہیا کریں گے ، اب تمام سکول کیمپس کے لئے الگ سے لوگن کریں گے، اور مکمل کوائف فراہم کریں گے ۔
یہ معلومات آج 20 نومبر کی شام چار بجے تک فراہم کی جاسکیں گے ۔