Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے سکولوں میں نومبر ٹیسٹ کا اعلان کردیا

پیف نے اپنے سکولوں میں نومبر ٹیسٹ کا اعلان کردیا، جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ سکولوں میں پری کیو اے ٹی 7نومبر سے شروع ہوگا،جس میں سلیبس پوری کتاب کا 50 فیصد ہوگا۔

یہ ٹیسٹ صرف ان طلباء کا لیا جائے گا جن کانام درخواست کے ساتھ لف فہرستوں میں انرولمنٹ میں فراہم کیا گیا ہوگا، ان طلباء کا ٹیسٹ انکی کلاس کے مطابق لیا جائے گا۔

کیو اے ٹی کےلئے پرائمری سکول میں کلاس دوم سے 5ویں تک کی کوئی بھی دو کلاسز منتخب کی جائیں گی، جبکہ ایلمنٹری اور سکینڈری سکول کےلئے کوئی سی تین کلاسز منتخب کی جائیں گیش منتخب کلاسز کا تحریری امتحان ہوگا، یہ ٹیسٹ پاس کرنے کےلئے 50 فیصد طلباء کو 40 فیصد نمبر حاصل کرنا ہوں گے۔

تمام سکولوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ طلباء کی فہرست جلد سے جلد فراہم کریں، اور ان کی حاضری کو یقینی بنائیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button