پیف نے تعلیمی سال 24-2023 کےلئے مانیٹرنگ کا اعلان کردیا
جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ پارٹنر سکولوں میں نئے تعلیمی سال کی پہلی ریگولر مانیٹرنگ اور طلباء کی ماہانہ تصدیق کا عمل شروع کرنے جارہے ہیں۔
پیف سکول انفارمیشن سسٹم میں داخلہ پالیسی کے مطابق اندراج شدہ طلباء کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی ، اس لئے جو ایس او پیز مقرر کیے گئے ہیں ،اس کے مطابق تمام کلاسز میں حاضری رجسٹر، داخلہ و خارج رجسٹر مکمل ہونے چاہیں ،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت کے مطابق روز نامچہ مکمل ہونا چاہیے ، طلباء اور اساتذہ کی مکمل فائلیں، وزیٹرز کی فائل ، اکاونٹس کا مکمل ریکارڈ ہونا ضروری ہے۔
سکول کے باہر پیف کا بورڈ آویزاں ہونا ضروری ہے ، ٹیچر اساتذہ کونسل کی فائل بھی ہونا ضروری ہے ، فرنیچر، سائنس لیب، پینے کا پانی اور واش رومز ایس او پیز کے مطابق ہونا ضروری ہے ۔
علاوہ ازیں مانیٹرنگ کے آنے والے عملے کو غیر ضروری تاخیری حربوں سے اجتناب کیا جائے ، اور اس کو مکمل درست معلومات دی جائیں ، ریکارڈ مکمل ہونا ضروری ہے ۔