Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا اعلیٰ کاکردگی دکھانے والے سکول اور اساتذہ کو انعامات دینے کافیصلہ

پیف نے ایک سال میں اچھی کارکردگی دکھانےو الے اساتذہ اور سکولوں کو اعزازیہ دینے کافیصلہ کیا ہے ۔

جاری مراسلے کے مطابق یہ اعزاز کیو اے ٹی 2021-22 میں اچھی کارکردگی دکھانے والے افراد کو دیا جائے گا، اس کا فیصلہ طلبا کے حاصل کردہ اوسط نمبروں کی بنیاد پر کیا جائے گا ۔

اس لئے تمام پارٹنر سکول اپنے نتائج کی رپورٹ 30 ستمبر تک ارسال کردیں، صرف وہ اساتذہ انعام کے حق دار ہوں گے جنہوں نے کم سے کم ایک سال سکول میں اپنے فرائض سرانجام دئے ہوں ۔

رپورٹس میں اساتذہ کے تمام کوائف جن میں شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبر شامل ہوں لازمی ارسال کئے جائیں ،کیونکہ اعزازیہ ایزی کیش کے ذریعے دیا جائے گا، اعزازیہ کے حوالے سے تقریب اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں منعقد ہوگی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button