Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

گرمی کی چھٹیوں میں سمر کیمپ لگانے پر پابندی عائد

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے گرمی کی چھٹیوں میں سمر کیمپ لگانے پر پابندی عائد کردی ہے، سمر کیمپ لگانے والے سکول مالکان کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

پیف کے ماتحت پنجاب بھر میں پارٹنر سکولوں کی تعداد ساڑھے سات ہزار ہے، لاہور میں پارٹنر سکولز کی تعداد 200 سے زائد ہے۔

پنجاب بھر میں موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز 25 مئی سے ہوچکا ہے، پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے تمام پارٹنر سکولوں کو احکامات جاری کردئیے ہیں ۔

ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر پیف کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے سمر کیمپ پر پابندی عائد کی گئی ہے، گرمی کی چھٹیوں میں بچوں کی صحت اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button