Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے کیو اے ٹی 24-2023 منسوخ کردیا

اس سلسلے میں پیف سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیاہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلے کی روشنی میں کیو اے ٹی 2023-24 کو منسوخ کردیا گیا ہے، سکولوں کی سالانہ صف بندی پرانے نتائج 2022-23 کی رپورٹ کی بنیاد پر کی جائے گی۔
کیو اے ٹی ٹیسٹ 2021-22 اور 2022-23 میں دوبار فیل ہونے والے سکولوں کا 50 فیصد جرمانہ آئندہ ٹیسٹ تک ختم کردیا گیا ہے، تاہم ان کا سٹیٹس فیل ہونے کا برقرار رہے گا۔
ان کے سٹیٹس کا فیصلہ کیو اے ٹی 2024-25 کے نتائج کی روشنی میں کیا جائے گا۔