Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیف سکولوں میں داخلے کی تاریخ میں 30 اپریل تک توسیع

جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ پیف کے تمام سکولوں کے سربراہوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 30 اپریل 2023 تک نئے داخلے کرسکتے ہیں، اور بچوں کے تمام کوائف سکول انفارمیشن سسٹم پر اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔
فاس کے ایسے سکول جن کی موجودہ انرولمنٹ 100 طلباء سے کم ہے، ایسے سکولوں کو مزید داخلے کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے ۔
طلباء کی فزیکل تصدیق داخلے کی آخری تاریخ سے کی جائے گی۔
تمام ادائیگیاں 2023-24حکومتی منظوری اور محکمانہ قوائد کے مطابق کی جائیں گی ۔