Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف ; صدر دفتر کی بلڈنگ کا افتتاح

چیئرمین پیف محمد عامر عنایت خان شاہانی نے پیف صدر دفتر کی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا۔

پیف صدر دفتر کی 5 منزلہ عمارت 10کنال رقبے پر 1ارب 11کروڑ سے اڑھائی سالوں میں مکمل ہو گی .

تفصیل کے مطابق چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) محمد عامر عنایت خان شاہانی نے پیف صدر دفتر کی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا۔

پیف کے صدر دفتر کی 5منزلہ عمارت کی تعمیر تیزی سے جاری ہے اور تہہ خانے کی تعمیر کا کام فروری 2023تک مکمل کر لیا جائے گا۔

جہہ بات چیئرمین پیف محمد عامر عنایت خان شاہانی نے صدر دفتر کی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

چیئرمین پیف نے تقریب کے دوران کہا کہ صدر دفتر کی 5منزلہ عمارت 1ارب 11کروڑ سے اڑھائی سال میں مکمل ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پیف صدر دفتر کی اپنی عمارت کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ پیف کو کرائے کی مد میں پڑنے والے اخراجات سے نجات مل جائے گی۔

چیئرمین پیف نے مزید کہا کہ صدر دفتر میں پارٹنر سکول مالکان کے بیٹھنے کا بھی خاطر خواہ بندوبست ہوگا، اور اس بلڈنگ میں آڈیٹوریم کے ساتھ ساتھ پیف خواتین ملازمین کی سہولت کے لیے ڈے کیئر بھی قائم کیا جائے گا۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پیف منظر جاوید علی نے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کی کوالٹی کو برقرار رکھا جائے، اور منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔

قبل ازیں ایڈیشنل ڈائریکٹر (ایڈمن) شہزاد جاوید نے چیئرمین پیف، بورڈ ممبران، ایم ڈی پیف اور دیگر افسران کو زیر تعمیر عمارت کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

چیئرمین پیف محمد عامر عنایت خان کی زیر صدارت 81ویں اجلاس میں بورڈ ممبران نے روشن تھل پروجیکٹ کی منظوری دے دی۔ ا

اس پروجیکٹ کے تحت 3سو نئے سکول کھولے جائیں گے، اور ہزاروں تعلیم سے محروم بچوں کو پیف سکولوں کے ذریعے مفت تعلیم فراہم کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران بورڈ ممبران نے کثرت رائے پیف میں تعینات ماسٹر ٹرینرز کی گریجوٹی کی منظوری بھی دے دی۔

ایم ڈی پیف منظر جاوید علی نے بورڈ ممبران کو دیگر اہم ایجنڈے بھی پیش کیے ، جن پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں بورڈ ممبران ثانیہ کامران(ایم پی اے)، ڈاکٹر باسط خان (ٹیکنوکریٹ)،ڈاکٹر سعید شفقت(ماہر تعلیم)، شاہویز ندیم،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے نوید شہزاد مرزا فنانس ڈیپارٹمنٹ سے سدرہ یونس (ایڈیشنل فنانس سیکرٹری، ایجوکیشن اینڈ یوتھ افئیرز)، یونیورسٹی آف ایجوکیشن سے انتظار حسین بٹ ، پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ سے حسن فاروق (اسسٹنٹ چیف ایجوکیشن)، لیٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن سے طاہر جعفری (ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈکپیسٹی بلڈنگ)نے شرکت کی۔

اجلاس میں پیف سے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر(سپورٹ سروس) راجہ محمد اشرف،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشن) ثمینہ نواز،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (فنانس) محمد فاروق اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button