Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف کے طلباء و طالبات کی فیسوں میں اضافے کا فیصلہ

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے پارٹنر سکولوں کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے طلبا وطالبات کی فیسوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیف پارٹنر سکولز میں زیر تعلیم لاکھوں طلباء کی فیسوں کی مد میں معاوضہ بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے، پرائمری طلباء کی ٹیوشن فیس کی ادائیگی کیلئے معاوضہ 100 روپے بڑھانے کا امکان ہے، مڈل سکولز میں زیر تعلیم طلباء کی فیسوں کی ادائیگی کیلئے معاوضہ 50 روپے بڑھانے کا امکان ہے۔

سکول فیس کے اضافے کے بعد پرائمری سکول کے طلباء کی فیس 650 اور مڈل کی 700 روپے ہو جائے گی، فیس اضافہ کے ساتھ پیف پارٹنر سکولوں کو حکومت کی جانب سے ادا کی جائی گی۔

واضح رہے کہ اس وقت پرائمری اسکول کی فیس 550 روپے ہے، اور مڈل کی فیس 650 روپے مقرر ہے جبکہ پنجاب بھر میں پیف پارٹنر سکولوں کی تعداد ساڑھے 7 ہزار ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button