Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے داخلہ پالیسی برائے تعلیمی سال 25-2024 جاری کر دی

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے داخلہ پالیسی برائے تعلیمی سال 25-2024 جاری کر دی ہے۔

نئی داخلہ پالیسی کا سرکلر پیف پارٹنرز کے سکول انفارمیشن سسٹم میں اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔ پارٹنر سکولوں میں نئے داخلوں کی مہم کا آغازکر دیا گیا ہے جس کا دورانیہ یکم مارچ سے 15اپریل 2024تک ہو گا۔

ترجمان نے بتایا کہ پیف کے تعلیمی منصوبوں فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام، ایجوکیشن واؤچر سکیم اور نیو سکول پروگرام سے منسلک پیف پارٹنرز اپنے سکولوں میں پالیسی اور انفر ا سٹرکچر کپیسٹی میں رہتے ہوئے زیادہ سے زیادہ نئے داخلے کر سکیں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ای وی ایس فیز16 اور آئی آر سی ایس سے منسلک ایسے سکولز جن کے ساتھ معاہدہ شراکت داری پر دستخط کا عمل مکمل ہو چکا ہے وہ تمام سکول مالکان بھی اپنے سکولوں میں نئے داخلے کر سکیں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پیف پارٹنر ز کو نئے داخل شدہ بچوں کے کوائف کی درستگی کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، جس سے پارٹنرزبچوں کے کوائف کی درستگی16اپریل 2024سے 20اپریل 2024تک کر سکیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button