Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیف کا نویں اور دسویں کے طلباء کا کوالٹی ٹیسٹ نہ لینے کا فیصلہ

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے نویں اور دسویں کے طلبا کاکوالٹی ٹیسٹ نہ لینے کافیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ تمام پارٹنر سکولوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ سکینڈری کلاسز نویں اور دسویں کو کوالٹی ٹیسٹ سے استثنا حاصل ہوگا اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ بورڈ کے نتائج ہی کیو اے ٹی کا حصہ ہوں گے ۔
اس لئے تمام سکولوں کے سربراہوں کوہدایت کی جاتی ہے کہ سکینڈری کلاسز کا تمام ڈیٹا فوری لاک کردیاجائے اور 29 فروری اس کا ڈیٹا کی تفصیل ارسال کی جائے جس کو نادرا اور فزیکلی تصدیق کے بعد بورڈ رزلٹ کو کیو اے ٹی کا حصہ بنایا جائے گا۔