Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف نے ادائیگیاں کر دیں

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سات ہزار سے زائد پیف پارٹنرز کو مئی 2024کے ماہانہ واجبات ادا کر دیئے ۔

بتایاگیا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے تعلیمی منصوبوں فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام، ایجوکیشن واؤچر سکیم اور نیو سکول پروگرام سے منسلک 7 ہزار سے زائد پارٹنر سکولوں کو مئی 2024کے ماہانہ واجبات ادا کر دیے ہیں، پارٹنر سکولوں کو 1ارب 60 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کر دی گئی ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پیف سے منسلک تمام پارٹنر سکولوں کو 31 مئی 2024 تک کی تمام تر ادائیگیاں کر دی گئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ واجبات پیف پارٹنرز کو اُن کے بنک اکاونٹس کے ذریعے ادا کر دیے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button