Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیف نے ادائیگیاں شروع کر دیں
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیف کے تعلیمی منصوبوں فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول (FAS) پروگرام، ایجوکیشن واؤچر سکیم(EVS) اور نیو سکول پروگرام(NSP) سے منسلک 7ہزار سے زائد پارٹنر سکولوں کو 26 لاکھ سے زائد طلبا و طالبات کی فیس کی مد میں فروری 2024کی پیمنٹس ادا کر دی گئی ہیں۔
پارٹنر سکولوں کو فروری 2024 کی تقریبا 1 ارب 81 کروڑ روپے کی ادائیگیاں بذریعہ بینک اکاؤنٹس کی گئی ہیں۔