Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف نے ایک ارب 60 کروڑ کی ادائیگیاں کردیں

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے7ہزار سے زائد پارٹنر سکولوں کو 26 لاکھ سے زائد طلبا و طالبات کی فیس کی مد میں جنوری 2024کی پیمنٹس ادا کر دی ہیں۔
پارٹنر سکولوں کو جنوری 2024 کی تقریباً 1 ارب 60 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی گئیں ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو فنڈزبروقت نہ ملنے کی بناء پر جنوری 2024 کی پیمنٹس میں تاخیر ہوئی، ترجمان نے مزید بتایا کہ فروری 2024 کی پیمنٹس پر کام تیزی سے جاری ہے۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اکاؤنٹس میں فنڈز موصول ہوتے ہی پارٹنر سکولوں کو فروری2024 کی ادائیگیاں کر دی جائیں گی۔

پیف ترجمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی تعلیم دوست پالیسیوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت زیادہ سے زیادہ آؤٹ آف سکول بچوں کوسکولوں میں داخل کر رہا ہے اور پارٹنرسکولوں کی سہولت کے لیے ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جس سے ان سکولوں کے بچوں کی فیس کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے پارٹنر سکولوں کو دسمبر 2023 سے اب تک تقریباً 5 ارب 66 کروڑ روپے کی پیمنٹس اور تمام بقایا جات ادا کر دیے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button