Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف نے دو ارب سے زائد کے فنڈز جاری کردئیے

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعلیمی منصوبوں فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام، ایجوکیشن واؤچر سکیم اور نیو سکول پروگرام سے منسلک پیف پارٹنرز کو تقریباً 2.6ارب روپے کی ادائیگیاں کر دی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق پیف پارٹنرز کو نومبر 2023 کی پیمنٹس، نئے داخلوں کی مد میں مئی تا اکتوبر2023 کے تمام بقایا جات ادا کیے گئے ہیں۔
اسی طرح پیف پارٹنرز کو دہم جماعت کے طالب علموں کے جون تا اکتوبر 2023کے تمام بقایا جات کی ادائیگی بھی کر دی گئی ہے پیمٹس کے چیکس سائن ہو کر بینک میں جمع ہو چکے ہیں اور پیف پارٹنرز کو یہ پیمنٹس اُن کے اکاؤنٹس کے ذریعے ملنا شروع ہو گئی ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ دسمبر 2023 کے واجبات کی ادائیگی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور پیف انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہے کہ پارٹنر سکولوں کو اُن کے واجبات بر وقت ادا ہوں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button