Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

صوبے بھر کے تمام تعلیمی بورڈز میں پڑتال کی دھمکی

پنجاب ایجوکیشن بورڈز ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے صوبے بھرکے تمام تعلیمی بورڈز میں ہڑتال کی دھمکی دے دی، تعلیمی بورڈز کی خود مختاری ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کیخلاف تعلیمی بورڈز یونین عہدیداران کا پارہ ہائی، غیر معینہ مدت تک احتجاج کا اعلان کردیا۔

اس سلسلے میں پنجاب ایجوکیشن بورڈز ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اجلاس لاہور تعلیمی بورڈ میں صوبائی چیئرمین ملک نثار احمد کی صدارت میں منعقد ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب کے پنجاب بورڈز ایکٹ میں مجوزہ ترمیم ‘ پنجاب میں سنگل بورڈ کے قیام، 9 تعلیمی بورڈز کے خاتمے کے فیصلے پر شدید تشویش ہے، یہ حکومتی فیصلہ بلا جواز، غیر منطقی اور تعلیم دشمنی کا عکاس ہے جس سے طلباء وطالبات کے لئے شدید ترین مسائل پیدا ہو جائیں گے۔

اجلا س میں حکومت کو متنبہ کیا گیا کہ اگر پنجاب تعلیمی بورڈز ایکٹ میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کیا گیا تو پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے ملازمین بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کریں گے، 2 دن میں آرڈیننس واپس نہ لینے کی صو رت میں غیر معینہ مدت کیلئے مکمل طور پر قلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی، اور نتائج کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

اجلاس میں تمام تعلیمی بورڈز کے صدور عارف گجر (لاہور بورڈ) میاں عرفان (فیصل آباد بورڈ)، ظفر کھوسہ (ڈی جی خان بورڈ)، اعجاز انصاری (گجرانوالہ بورڈ)، محسن جوئیہ( سرگودھا بورڈ)، رانا نوید ( بہاولپور بورڈ)، پرویز ڈوگر (ساہیوال بورڈ) و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button