Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈز کی خود مختاری، پنجاب بھر میں ایسوسی ایشنز کے احتجاجی اجلاس

پنجاب بورڈز ایمپلائز ویلفیئر ایسویسی ایشن کے فیصلے کی روشنی میں صوبہ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز لاہور ، ملتان ، گوجرانولہ ، ڈی جی خان، روالپنڈی،فیصل آباد، بہاولپور، سرگودھا اور ساہیوال کی منتخب ایسویسی ایشن کی زیر قیادت ملازمین کی جنرل باڈیز کے اجلاس ہوئے، جس میں تمام بورڈز کے ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔

تمام جنرل باڈیز نے متفقہ طور پر تعلیمی بورڈز کے خاتمے اور سنگل صوبائی بورڈ کے قیام کی شدید مخالفت کی۔

متفقہ قراردادوں کے ذریعہ سنگل صوبائی بورڈ کے قیام کو عوام دشمن ،ملازمین کُش قرار دیا اور طلباء و طالبات سےاُن کی دہلیز پر ان کے مسائل کے حل میں رکاوٹ قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ صوبائی مرکزی بورڈ کے قیام کا منصوبہ فوری طور پر ترک کیا جائے۔

نیز 07 تعلیمی بورڈ (لاہور، فیصل آباد، گوجرانولہ ، ساہیوال ، بہاولپور ، ڈی جی خان اور سرگودھا)بورڈز کی جنرل باڈیز نے مطالبہ کیا کہ اُن کے بورڈز میں ریگولر چیئرمین (ماہرین تعلیم) کی تقرری کی جائے، اور گزشتہ دو سال سےجاری ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کو ختم کیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button