Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

امتحانات میں مارکس امپرومنٹ کیلئے نئی پالیسی

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت امتحانات میں مارکس امپرومنٹ کیلئے نئی پالیسی تشکیل دے دی گئی۔

جس کے تحت امتحانات میں مارکس امپرومنٹ کیلئے نئی پالیسی میٹرک اور انٹر کے امتحانات پر لاگو ہوگی۔

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کرنے کے بعد دو سال کے دورانیہ میں چار مرتبہ امپرومنٹ کا امتحان دیا جا سکے گا، تاہم امیدوار کو مذکورہ عرصہ کے دوران ہائیر ڈگری میں داخلہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نئی پالیسی کے تحت امیدوار مارکس امپرومنٹ کیلئے کسی بھی پارٹ کا کوئی ایک مضمون منتخب کر سکے گا، طالبعلم کیلئے کسی بھی ایک مضمون کے دونوں پارٹس کے پیپر دینا لازمی نہیں ہوگا۔

طالبعلم پارٹ ون یا ٹو میں سے ایک مضمون منتخب کرکے مارکس امپرومنٹ کیلئے پیپر دے سکے گا۔

نئی پالیسی کا اطلاق آئندہ سال امتحانات سے ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button