Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیک کا بڑا اعلان ، سکولوں کو تیاری کا حکم

پنجاب ایگزمینشن کمیشن نے دوسری کلاس سے لیکر ساتویں تک کا سالانہ امتحان لینے کا اعلان کردیا۔

سکولوں کا ڈیٹا طلب کرلیاگیا پیک نے صوبے بھر کے سکولوں میں کلاس دو م سے لیکر ساتویں تک کی سالانہ امتحانات ( اسسٹمنٹ ) کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاہے کہ اسسٹمنٹ پالیسی فریم ورک کے تحت پیک کے لارج سکیل اسسمنٹ 2023 کے انعقاد کافیصلہ کیا ہے یہ امتحان اردو ، انگریزی ، میتھ اور جنرل نالج پرمشتمل ہوگا۔

امتحان فروری میں منعقد ہونے کا امکان ہے ، اس سلسلے میں ایسے تمام سکول جو ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی کے ساتھ الحاق شدہ ہیں کا ڈیٹا درکار ہے، اس لئے ایسے سکولوں کا تمام ڈیٹا 21نومبر کی شامل تک پیک آفس میں ارسال کیا جائے ، جس میں سکولوں کی مکمل تفصیل ان کی رجسٹریشن کی تاریخ، طلبا کی تعداد، طالبات اور طلبا کی تعداد، مکمل دفتر ی کوائف شامل ہیں ۔

تمام سی ای اوز اس بات کو یقینی بنائیں کہ سب سے پہلی اپنے ضلع کے ڈویژنل سکول منتخب کریں ، اور ان کا ڈیٹا جمع کرائیں، پھر اپنے ضلع کے کوئی بھی آٹھ (08) رجسٹرڈ پرائیویٹ اسکول منتخب کریں، جن میں پرائمری اور ایلیمنٹری گریڈ ہوں آٹھ رجسٹرڈ پرائیویٹ اسکولوں میں سے، چار (04) اسکول بڑے سکول چین سے ہونے چاہئیں جیسے دار ارقم، ایجوکیٹرز وغیرہ اور دیگر چار سکول جنرل کیٹیگری سے ہونے چاہئیں۔

بڑی چین کے نجی اسکولوں میں سے، دو لڑکوں کے اسکول اور دو لڑکیوں کے اسکول ہونے چاہئیں ، گریڈ 4 میں، کم از کم دس (10) طلباء کا اندراج ہونا ضروری ہے۔

گریڈ 2، 3، 6، اور 7 میں، ہر گریڈ کے مقابلے میں کم از کم پچیس (25) طلباء کا اندراج ہونا ضروری ہے۔

یہ تمام معلومات ہرحال میں 21 نومبر کی شامل تک ای میل کردی جائیں،۔ اگر کوئی مشکل ہوتوفوری طور پر فوکل پرسن سے رابط کیا جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button