Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیک نے امتحانی طریقہ کار تبدیل کردیا

پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے سکولوں کا امتحانی طریقہ کار تبدیل کردیا، نیا امتحانی طریقہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک نافذ العمل ہوگا۔

جاری مراسلے کے مطابق نئے امتحانی طریق کار کے مطابق اب بچوں کا رزلٹ کارڈ 3 امتحانات پر تیار کیا جائے گا، بچوں سے فرسٹ ٹرم ،مڈ ٹرم اور حتمی امتحان لیا جائے گا، پیک آئٹم بینک کے ذریعے سکولوں کو سوالیہ پیپر فراہم کریگا۔

فرسٹ ٹرم کا امتحان ستمبر کے آخری ہفتہ میں لیا جائے گا، مڈ ٹرم کا امتحان دسمبر کے دوسرے ہفتہ میں لیا جائے گا، جبکہ حتمی امتحان مارچ کے دوسرے یا تیسرے ہفتہ میں منعقد کیا جائیگا۔

سوالیہ پیپرز امتحان سے ایک ہفتہ قبل فراہم کئے جائیں گے، سوالیہ پیپرز قائد اکیڈمی کی جانب سے تعلیمی کلینڈر کے مطابق تیار کئے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button