Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ایگزامینشن کمیشن کے پیپرز سکولوں پر معاشی بوجھ بن گئے

پیک انتظامیہ سکولوں کو سوالیہ پیپر صرف ای میل کرے گی، سکول انتظامیہ اپنی مدد آپ کے تحت سوالیہ پیپرز فوٹو کاپی کروائے گی، سوالیہ پیپرز فوٹو کاپی کروانے کیلئے فی سکول ایک سے دو لاکھ خرچ آئے گا۔

سکول سربراہان سوالیہ پیپرز خود سے تیار نہیں کروا سکیں گے، صرف پیک کے جاری کردہ سوالیہ پیپرز ہی فوٹو کاپی کروانا ہونگے، باہر سے خریدے گئے سوالیہ پیپرز پر متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف کارروائی ہوگی۔

سکولوں میں زیر تعلیم طلبا کی تعداد 6 لاکھ سے زائد ہے۔

سکولوں میں سالانہ امتحانات کا آغاز 5 مارچ سے ہوگا، سکول سربراہان نے پیپرز کی فوٹو کاپیوں کیلئے فنڈز مانگ لیے ہیں، مگر ایجوکیشن اتھارٹیز نے فنڈز دینے سے انکار کردیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button