پیک نے ایس او پیز جاری کردئے

پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے لارج سکیل اسسمنٹ کے انعقاد اور میڑیل کی فراہمی کے لئے ایس او پیز جاری کردئے ۔
ا س سلسلے میں پنجاب بھر کے سی ای اوز کو جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ پیک فروری میں 5ہزار9سو سکولوں میں لارج سکیل اسسمنٹ منعقد کرنے جارہا ہے، جس کےلئے میٹریل کی فراہمی جس میں سٹیشنری ، سیلز ، کاٹن بیگ اور ٹریننگ کٹ مقامی سپلائر کے ذریعے فراہم کردی جائیں گی۔
جبکہ ایک ضلعی فوکل پرسن کی تعیناتی ضروری ہے، جو مقررہ ایس او پیز کو یقینی بنائے گا فوکل پرسن کی ذمے داری میں شامل ہوگا کہ تمام مواد کو مقررہ مقام اور تربیتی مرکز میں محفوظ تحویل میں رکھنا۔ (ٹریننگ سینٹر کا فیصلہ ڈسٹرکٹ فوکل پرسن کرے گا۔
ڈسٹرکٹ فوکل پرسن پیک کے نمائندے کے ساتھ مل کر ٹیسٹ ایڈمنسٹریٹرز کو دیئے گئے شیڈول کے مطابق تربیت دیں گے، تربیتی دن پر لارج اسسمنٹ کے مواد کی تقسیم، اور اس کے بعد سرگرمی کے آخری دن ٹیسٹ ایڈمنسٹریٹرز سے مواد کو یاد کرائے گا ۔
ای مارکنگ سے متعلق مواد کو ای مارکنگ فرموں کے نامزد شخص کے حوالے کرے گا، گریڈ 4 سے ریڈ مارکر اور گریڈ 3، 6 اور 7 تک آئی بی اے سکھر تک کی پہنچ کو یقینی بنائے گا ۔
پیک ٹرابسپورٹ اور دیگر اخراجات کی رقم اصل رسید جمع کرانے پر ادا کرے گا۔