Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی، عارضی بھرتیاں کی جائیں گی

پنجاب بھر کے سکولوں میں سوا لاکھ اساتذہ کی کمی کا سامنا ہے۔

پہلے مرحلے میں سکول کونسلز کے ذریعے 30 ہزار عارضی اساتذہ رکھے جائیں گے، عارضی اساتذہ کو ڈیلی ویجز کی بنیاد پر ادائیگیاں کی جائیں گی۔واجبات کی ادائیگی سکول کونسل کی منظوری سے کی جائیں گی۔اس مقصد کیلئے پنجاب حکومت سکول کونسل کو اضافی فنڈز جاری کرے گی۔سکول کونسلز خود سے بھی تعلیمی اداروں کیلئے فنڈز جنریٹ کرےگی۔ مستقل اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ کابینہ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے عارضی اساتذہ کی بھرتی سے تعلیمی نظام میں بہتری نہیں آئے گی، حکومت عارضی کی بجائے مستقل اساتذہ کی بھرتی پر انحصار کرے تو بہتر ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button