Breaking NewsEducationتازہ ترین
پی ایچ ای سی میں مستقل ڈائریکٹر تعینات نہ ہو سکا

حکومت 4 سال سے ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب کا مستقل ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کرنے میں ناکام ہے۔
ریٹائرڈ بیوروکریٹ شائستہ سہیل کو ساتویں بار توسیع دیتے ہوئے دو ماہ کیلئے قائمقام ای ڈی ایچ ای سی تعینات کر دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر شائستہ سہیل کی تعیناتی مستقل ای ڈی کی تعیناتی تک ہو گی، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا عہدہ مارچ 2019 سے خالی ہے۔