چوتھی پنجاب انکلائن بینچ پریس اینڈ سٹرینتھ لفٹنگ مین اینڈ وومن چیمپین شپ 2023 اختتام پذیر
سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام چوتھی پنجاب انکلائن بینچ پریس اینڈ سٹرینتھ لفٹنگ مین اینڈ وومن چیمپین شپ 2023 ملتان گزشتہ روز رات گئے سپورٹس جمنیزیم ہال ملتان میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں لاہور، ملتان، گجرانوالہ، فیصل اباد، ننکانہ صاحب اور لودھراں ڈسٹرکٹ کے 22 خواتین اور 60 مرد سٹرینتھ لفٹر کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
اس مقابلے کا افتتاح میاں فاروق صاحب اور ان کے ہمراہ دانیال گھمن، عدنان اقبال، عقیل جاوید بٹ، محمد نوید، ثناءاللہ، محمد ساجد،اور نعمان وحید نے کیا۔
اس مقابلے میں حصہ لینے والی 22 خواتین کھلاڑی میں آمنہ بابر، شہزادی ناظر، حرا نیاز، نائلہ بٹ، فاطمہ شریف، زائرہ محمود، شمائلہ بٹ، ایمان،زمل نواز، آیت نواز، منیبہ امتیاز، آمنہ شریف،آیت مبارک، اریبہ،ایر اف فاطمہ، ابیہا نصیر،اور دیگر شامل تھی۔
وومن کی چیمپین لاہور ڈسٹرکٹ ٹیم ہوئی اور سٹرونگسٹ وومن کا ٹائٹل لاہور کی کیپٹن آمنہ بابر نے حاصل کیا، اور بہترین کارکردگی کے ساتھ ونر ٹرافی وصول کی۔
جبکہ مرد کھلاڑی جن میں عبداللہ سہیل بٹ، وسیم اکرم، محمد زبیر، واجد، دانش عثمان، عثمان عقیل بٹ، عبدالرحمن، ظہیر اکرم، طلحہ، ابو الحسن، محمد عبداللہ، اسد اسلم اور دیگر کھلاڑی شامل تھے، اور اور مردوں میں چیمپین شپ کی ونر ٹرافی ننکانہ ڈسٹرکٹ کے کیپٹن محمد ثاقب اور کوچ محمد اعظم نے وصول کی، اور رنراپ ٹرافی فیصل آباد ڈسٹرکٹ کے کیپٹن محمد اسلم نے وصول کی۔
تیسری پوزیشن کی ٹرافی لاہور ڈسٹرکٹ کے کیپٹن 76kg کلاس کے گولڈ میڈلسٹ عبداللہ سہیل بٹ نے وصول کی، اور مردوں میں سٹرانگیسٹ مین کا ٹائٹل لاہور کے محمد رضا نے ون کیا۔
اس مقابلے میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ٹیکنیکل آفیشلز میں نوید انٹرنیشنل سٹرینتھ لفٹر، ساجد انٹرنیشنل سٹرینتھ لفٹر، محمد اعظم انٹرنیشنل سٹرینتھ لفٹر اور مریم عقیل بٹ، شمائلہ بٹ، فاطمہ شریف، نائلہ بٹ، وسیم اکرم، دانش محمد زبیر، عثمان عقیل بٹ شامل تھے۔
اس مقابلے کا اختتام مقابلے کے آرگنائزنگ سیکرٹری نعمان وحید انٹرنیشنل سٹرینتھ لفٹر اور مقابلے کے چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی عقیل جاوید بٹ انٹرنیشنل سٹرینتھ لفٹر نے اور دیگر نے کیا تھا۔