Breaking NewsEducationتازہ ترین
پی پی ایل اے کا احتجاج کا اعلان
پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے عہدیداران پروفیسر ساجد ، پروفیسر فیصل نے بتایا ہے کہ گورنمنٹ کالج آف سائنس ملتان کے انچارج پرنسپل ظفر اقبال کی کالج کے سینیئر اساتذہ اور بالخصوص خواتین اساتذہ کے ساتھ بد سلوکی قابل مذمت ہے ۔
انھوں نے مزید کہا ہے کہ انچارج پرنسپل اپنی نالائقی کو اساتذہ کی تذلیل کرکے چھپانا چاہتا ہے ۔
اگر پرنسپل کے خلاف حکام بالا نے کوئی ایکشن نہ لیا تو ان حالات میں اساتذہ تدریسی فرائض سر انجام نہیں دے سکیں گے، اور جلد پرنسپل کے خلاف بر سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔
جس میں تمام پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچررز احتجاج میں شرکت کریں گے ۔