وزیر زراعت پنجاب سید محمد عاشق حسین کرمانی کا زرعی یونیورسٹی ملتان کا دورہ
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں وزیر زراعت پنجاب سید محمد عاشق حسین کرمانی کا دورہ۔یونیورسٹی میں جاری مختلف پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ لی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے بتایا کہ یونیورسٹی خصوصی طور پر جنوبی پنجاب کے کسانوں کی فلاح کے لیے مختلف ریسرچ پراجیکٹس پر کام کر رہی ہے، جس میں خاص طور گندم کا ہائیبرڈ بیج، فلاپی ایریگیشن سسٹم،بائیو پیسٹی سائیڈ،مینگو سمال ٹری سسٹم،سمارٹ ٹریپ اور سولر ڈرائیر سسٹم شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے سال کی طرح اس سال ب
ھی کپاس اگاؤ مہم میں یونیورسٹی محکمہ زراعت کے ساتھ شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کر رہی ہے، وائس چانسلر نے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا جن کے ویژن کی بدولت ایک بھرپور زرعی پیکج بہت جلد کسانوں اور زرعی سائنس دانوں کو میسر آئے گا۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ زرعی یونیورسٹی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ میں انڈسٹری اور کسانوں کے ساتھ مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
وزیر زراعت سید محمد عاشق حسین کرمانی نے زرعی یونیورسٹی ملتان کی جنوبی پنجاب کی زراعت بہتری کے لیئے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ زرعی یونیورسٹیاں اپنے علاقے کی زراعت کے مسائل پر توجہ مرکوز کر تے ہوے جدید رجحانات پر تحقیق کریں۔مزید اس بات پر زور دیا کہ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان نے جو پائلٹ سکیل پراڈکٹس،مشینری اور پروٹوٹائپ تیار کیے ہیں ان کو انڈسٹری کے ساتھ مل کمرشل سطح پر تیار کریں تاکہ کسان اس سے استفادہ حاصل کر سکیں۔
آخر میں وزیر زراعت پنجاب نے سیکرٹری زراعت پنجاب لاہور،سیکرٹری زراعت ساؤتھ پنجاب،ایم پی ایز اسامہ فضل چوھدری،رانا محمد سلیم،چوہدری ضیاء الرحمن،اسامہ لغاری،وائس چانسلر،رجسٹرار عمران محمود، پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ اور دیگر فیکلٹی کے ہمراہ پودا بھی لگایا۔