Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پی پی ایس سی کا بڑا فیصلہ

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے افسروں اور پیپر تیار کرنےو الوں کے مشاہروں میں اضافہ کردیاگیا ۔

تفصیل کے مطابق پی پی ایس سی حکام نے امتحانات کے شفاف انعقاد کے لئے پیپروں کی تیاری ، امتحانات کے انعقاد اور عملے کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا ، جس کو معمولی ردوبدل کے بعد منظور کرلیاگیا ہے ۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیپر سیٹر کو اب ایک پرچہ کا 25 ہزار روپے ، پیپر کی تصدیق کرنے والوں کو 10ہزار روپے فی پرچہ، مارکنگ سکرپٹ والے کو 500 روپے فی پرچہ، ایڈوائزر کو 35 سوروپے فی یوم ادا کئے جائیں گے۔

جب کہ ٹرانسپورٹ چارجز ایک ہزار روپے فی یوم، ایم سی کیوز پیپر سیٹر کو 25 ہزار روپے فی پرچہ، سپروائزر کو 3ہزار فی سیشن ، ڈپٹی سوپروائزر 25سوروپے فی پرچہ، نگران کو 2ہزار روپے فی سیشن ، پانی پلانےوالے کو 12سوروپے فی سیشن اور بیرون شہر سے آنے والے ایڈوائزر کو 10 ہزار روپے فی دن ٹی اے / ڈی اے دیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button