Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب سیف فوڈ سٹی پروجیکٹ کے موضوع پر اسٹیک ہولڈر کانفرنس کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ فوڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اشتراک سے پنجاب سیف فوڈ سٹی پروجیکٹ کے موضوع پر اسٹیک ہولڈر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز چیئرمین ڈیپارٹمنٹ فوڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر محمد شہباز نے کرتے ہوئے ڈی سی او ملتان، ساؤتھ پنجاب ڈائریکٹر آپریشن اور تمام فوڈ اتھارٹی سے آنے والے ممبران اور انڈسٹریلسٹ کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان فیضان ریاض نے خوراک کی اہمیت بارے طلباء و طالبات کو بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ پریکٹیکل لائف کی سختیاں برداشت کرنے کے لیے دماغی طور پر اور فزیکل ایکٹو ہونا ضروری ہے۔
ڈائریکٹر آپریشن ساؤتھ پنجاب محمد سیف نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا تعارف کروایا، اور تمام خدمات اور ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔

انہوں نے نوجوانوں کو موٹیویٹ کیا کہ محنت کے ساتھ ساتھ صحت کے بغیر آپ کچھ حاصل نہیں کر سکتے۔

ڈاکٹر آفتاب قمر نے اپنے ہیلپ لائن نمبر 1223 کے بارے میں بتایا تاکہ کسٹمر اپنی شکایات درج کروا سکیں۔

پی ایف اے کے ساتھ انڈسٹریلسٹ سٹوڈنٹ اور ایکڈیمیا کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔

ڈین آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹل سائنسز ڈاکٹر شفقت سعید نے تقریب کا اختتام کرتے ہوئے تمام مہمانان خصوصی ڈی سی او ملتان ، پنجاب فوڈ اتھارٹی اور انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

چیئرمین ڈیپارٹمنٹ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر محمد شہباز کو اسٹیک ہولڈر کانفرنس منعقد کروانے پر خوب سراہا۔

اس موقع پر محمد صلاح الدین، ڈاکٹر نگہت رضا، ڈاکٹر شبیر احمد،ڈاکٹر ندا فردوس،ڈاکٹر سبط عباس،محمد عثمان سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button